تحریک انصاف میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ،نذیر چوہان

تحریک انصاف میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ،نذیر چوہان

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار پی پی 167نذیر احمد چوہان نے میڈیا کے اعزا ز میں مقامی ہوٹل میں دئیے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ، میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے یعنی مقنہ انتظامیہ اور عدلیہ کے بعد میڈیا ہے جس دائرہ عمل وسیع ہے ، عالمی حالات ، ملکی سیاست ، حکمرانوں کے ایسے فیصلے جو بالواسطہ یا بلا واسطہ شہریوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہے ہر قسم کے واقعات معلومات حتی کہ اپنے اردگرد ہونے والی تبدیلوں کے بارے میں جاننے کے لئے میڈیا کا سہار ا لیا جاتا ہے ، عوام کا میڈیا پر انحصار بہت بڑھ چکا ہے ، معلومات فراہم کرنے کے علاوہ بھی میڈیا کا ایک کردار اور بہت اہم کردار ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کی غور و فکر کا موضو ع دینا ان کی سوچ کو ایک سمت عطا کرنا ، آج کے دور میں میڈیا اتنا طاقتور ہے کہ یہ عوام کو تحریک دے سکتا ہے ، ان کے خیالات کو تبدیل کر سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1