پاکستان سٹاک مارکیٹ ،5نفسیاتی حدیں بحال سرمایہ کاری حجم 55ارب روپے بڑھ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ،5نفسیاتی حدیں بحال سرمایہ کاری حجم 55ارب روپے بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوبھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی41300 ،41400، 41500، 41600 اور 41700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، سرمایہ کاری مالیت میں55ارب18کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 30.99 فیصدزائد جبکہ64.65فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کو کاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41817پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم سیاسی افق پر بے یقنی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے اپنی حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس471.90پوائنٹس اضافے سے41717.99 پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے247کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

۔سرمایہ کاری مالیت میں55ارب18کروڑ94لاکھ92ہزار366روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر85کھرب59ارب99کروڑ97لاکھ27ہزار181روپے ہوگئی۔بدھ کو23کروڑ54لاکھ95ہزار870شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کی نسبت5کروڑ57لاکھ24ہزار550شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت115.00روپے اضافے سے8000.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے11500.00روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت148.27روپے کمی سے2818.55روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت79.90روپے کمی سے2050.10روپے ہوگئی۔بدھ کوپاورسیمنٹ کی سرگرمیاں4کروڑ56لاکھ81ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت12پیسے کمی سے8.35روپے اورسلک بینک کی سرگرمیاں1کروڑ13لاکھ89ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے کمی سے1.15روپے پر بندہوئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس278.88پوائنٹس اضافے سے20557.41پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس1236.58پوائنٹس اضافے سے70786.74پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس196.21پوائنٹس اضافے سے30214.57پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید :

کامرس -