عمد ہ کو الٹی کی روئی کیلئے ریڈ اور ڈسکی کا ٹن بگ کا بروقت تدارک ضروری ہے، ماہرین

عمد ہ کو الٹی کی روئی کیلئے ریڈ اور ڈسکی کا ٹن بگ کا بروقت تدارک ضروری ہے، ...

سلانوالی(اے پی پی)ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشت کارو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ عمدہ کو الٹی کی روئی پیدا کرنے اور فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار کیلئے ریڈ کا ٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کا بروقت تدارک یقینی بنائیں۔ یہ کیڑے کپاس کے پھو لو ں اور ٹینڈوں سے رس چو س کر نہ صر ف پیداوار میں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کرکے کو الٹی کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہرسا ل ملکی سطح پر ار بو ں رو پے کا نقصان ہوجاتا ہے۔ عمد ہ قسم کی کپا س اور روئی پیدا کرنے کیلئے صا ف چنا ئی ذخیر ہ اور ترسیل میں احتیاط کے ساتھ ساتھ ا ن کیڑوں پر کنٹرول حاصل کرنا از حد ضروری ہے۔ ا ن کی کیڑوں کے با لغ اور بچے د و نو ں حا لتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی داخل کرکے بیج کارس چوس لیتے ہیں

متاثرہ بیج اور روئی پر بیکٹریا ں اور فنجائی کا حملہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجہ میں ٹینڈہ پوری طرح نہیں کھلتا اور غیر معیاری روئی پیدا ہو تی ہے۔ کیڑ ے کے فضلا ت سے بھی رو ئی آ لود ہ ہو جاتی ہے یہ پھر جتنگ فیکٹر یو ں میں جتنگ کے دو را ن ا ن کیڑوں کے کچلنے سے رو ئی پر داغ بن جاتے ہیں۔ بیج پر شد ید حملہ کی صو رت میں تیل کے اجزا ء کم ہو جاتے ہیں اور ا س طرح بیج کا اگا ؤ بھی متاثر ہو تا ہے۔ زیادہ نمی اور کم د رجہ حرا ر ت پر ا ن کیڑوں کا حملہ بڑھ جاتا ہے اس لئے ان کیٹروں کے تدا ر ک کیلئے ز یا د ہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کیڑوں کی میز بان فصلا ت یعنی بھنڈ ی تور ی جوار با جر ہ او رپٹ سن پر بھی ا ن کیڑوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ د یں۔ فصل پر حملہ کی صو رت میں زرعی ماہرین کے مشور ہ سے سفار ش کر د ہ ز ہر و ں میں کسی ایک کا سپر ے کریں ۔

مزید : کامرس