اسلام آبادائیرپورٹ پر مسافروں کو سامان کی ترسیل میں تاخیر کا ویڈیو کلپ پرانا ہے‘ ترجمان پی آئی اے

اسلام آبادائیرپورٹ پر مسافروں کو سامان کی ترسیل میں تاخیر کا ویڈیو کلپ پرانا ...

لاہور(پ ر)ترجمان پی آئی آے نے سوشل میڈیا پرنئے اسلام آبا د ائیرپورٹ پر مسافروں کو سامان کی ترسیل میں تاخیر سے متعلق گردش ہونے والے ویڈیو کلپ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ پراناہے۔اور اس واقعے کا پی آ ئی آے کے صدر وچیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیاں نے فوری نوٹس لیا تھا، اور اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر تعینات پی آئی آے ملازمین کو مسافروں کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی تھیں،اور خاص طور پراسلام آبا د پہنچنے والے مسافروں کو ان کے سامان کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آبا د کے نئے ائیرپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ ملک کے دوسرے ائیرپورٹس سے مختلف ہے،اور اس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حل کے لئے پی آئی آے کوششیں کررہی ہے۔

پاکستان سول ایویشن کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ دوسری ائیر لائن بھی ائیرپورٹ کے ڈھانچے کے باعث مسافروں کو سامان کی فراہمی میں تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔نئے ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعدمختلف شعبوں میں خاطرخواہ بہتری لائی گئی ہے، جن میں سامان کی ترسیل کے لئے نئے ٹرک ،گراونڈپاور،بورڈنگ کارڈریڈر مشینیں ،ائیرپورٹ سٹاف نئی وردی اور جدید ترین مواصلات کا سامان شامل ہے۔مذیذبراں سامان کی ترسیل میں تاخیر کو پی آئی آے انتظامیہ کی کوششوں سے کم سے کم سطح پر لایا گیاہے۔پی آئی آے انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے کہ مسافروں کے سامان کی ترسیل میں تاخیر کوبالکل ختم کر دیا جائے۔ پی آئی آے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے غیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پی آئی آے تمام شعبہ جات میں بتدریج بہتری لا رہی ہے، جس میں نظم وضبط کی پابندی،اضافی افرادی قوت کی فراہمی اور گراونڈہینڈلنگ مشینری میں اضافہ بھی شامل ہے۔

مزید : کامرس