ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس میں ہفت روزہ ہینڈز آن ٹر یننگ کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس میں ہفت روزہ ہینڈز آن ٹر یننگ کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز (آئی وی پی ڈی) پرا جیکٹ کے زیر اہتمام اوروا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور ڈائر یکٹر پرا جیکٹ ڈاکٹرحفصہ زینب کی زیر قیادت ڈیر ی اینیمل کلینیکل ایگز یمینیشن اینڈ اکوا ئن لیمنیس کے مو ضو ع پر ہفت روزہ ہینڈز آن ٹر یننگ کا انعقاد ہوا۔بین الاقوا می ایکسپر ٹ ڈائر یکٹر بینک سٹر یٹ اینیمل ہسپتا ل اٹا وہ کینیڈا سے ڈاکٹر کامران جہا نگیر جو کہ ویٹر نری میڈیسن کے شعبہ میں کلینیکل کا سو لہ سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ٹریننگ میں بطور ٹرینر شریک ہوئے ۔

علا وہ ازیں پوسٹ گریجو یٹ طلبہ ، فیکلٹی ممبران اور پرا ئیو یٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے نما ئند گان کی کثیر تعداد نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ورکشاپ میں ماہرین شر کا کو مویشیو ں (گائے، بھینسوں، بکریو ں) اور گھو ڑیوں میں کلینیکل مہارتوں اور کلینیکل معا ئنے نیزبے ہو ش کر نے، انتہا ئی تشویش ناک کے جانور کی نگہداشت،سی پی آر کا عملی مظا ہرہ،مختلف رگوں میں رکاوٹ اور گھو ڑوں کے لنگڑ ے پن کے بارے میں عملی تر بیت بھی دیں گے ۔قبل ازیںیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز (آئی وی پی ڈی) پرا جیکٹ کے زیر اہتمام اورگو آنگزی یو نیورسٹی نیننگ چا ئنہ سے بین الاقوا می ایکسپر ٹ ڈاکٹر کیہو آن لو کی قیادت میں بوا ئن ایمبر یا لو جی کے مو ضو ع پر ہفت روزہ ہینڈز آن ٹر یننگ ورکشاپ کاآ غاز بھی ہوا۔ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی کوو ٹرو منتقلی جین پیدا وار ٹیکنا لو جی سے روشناس کروا نا تھا نیز غدود پھلی کا سا،بیضہ خلیہ کے معیار،ان وٹرو بلو غت،ان وٹرو جفتہ سازی،سیمن کی تیا ری،ان وٹرو کلچر نگ جین کے معیار کے بارے میں تفصیلی آ گا ہی دینابھی تھا۔ورکشاپ میں ویٹر نری یونیور سٹی کے سٹی کیمپس، جھنگ کیمپس اور نارو وال کیمپس سے پندرہ پرو فیشنلزنے شر کت کی۔

مزید : کامرس