لاہور چیمبر کی جانب سے میاں مصباح الرحمن کو وزیر تجارت مقرر ہونے پر مبارکباد

لاہور چیمبر کی جانب سے میاں مصباح الرحمن کو وزیر تجارت مقرر ہونے پر مبارکباد

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں مصباح الرحمن کو نگران وزیر تجارت بنانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بڑے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ وزارت تجارت بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ملک کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار بیرونی تجارت پر ہے ، حکومت نے میاں مصباح الرحمن کو نگران وزیر تجارت بناکر درست قدم اٹھایا ہے، وہ بہت تجربہ کار اور باصلاحیت شخصیت ہیں اور وہ صنعت وبیرونی تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھرپور آگاہی اور انہیں حل کرانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ میاں مصباح الرحمن برآمدات سے وابستہ شعبوں کو درپیش مسائل کے حل ، برآمدات کے فروغ اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش جیسے اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید : کامرس