آرڈی برمن کا79واں جنم دن انتہائی دھوم دھام سے منایا گیا

آرڈی برمن کا79واں جنم دن انتہائی دھوم دھام سے منایا گیا
آرڈی برمن کا79واں جنم دن انتہائی دھوم دھام سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن )کلاسیکل موسیقی کے ساتھ ساتھ شوخ اور چنچل گانے دینے والے موسیقار آر ڈی برمن کا اناسی واں جنم دن منایا گیا ، فلموں شعلے، شان، ہم کسی سے کم نہیں کے تیز اور شوخ گانوں کی دھنیں ترتیب دینے والے موسیقار راہول دیو برمن ستائیس جون انیس سو انتالیس کو کولکتہ میں پیدا ہوئے۔دنیا انہیں آر ڈی برمن کے نام سے جانتی ہے، ان کے والد سچن دیو بالی ووڈ کے مشہور موسیقار تھے، آر ڈی نے نو برس کی عمر میں موسیقی کی تربیت حاصل کی، انہوں نے انیس سو پچاس کی دہائی میں اپنے والد کے ساتھ فلموں کی دھنیں ترتیب دینا شروع کیا۔فلم نائن ٹین فورٹی ٹو،اے لو سٹوری آر ڈی برمن کی آخری فلم تھی جو انیس سو چورانوے میں ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔
ان کی پہلی کامیاب فلم انیس سو چھیاسٹھ میں ریلیز ہوئی تیسری منزل ہے، بہاروں کے سپنے، پیار کا موسم، یادوں کی بارات، پڑوسن، آندھی، صنم تیری قسم ان کی چند کامیاب ترین فلموں میں شامل ہیں۔انیس سو اسی کی دہائی میں فلموں صنم تیری قسم، راکی، ستے پہ ستا، لو سٹوری، پرندہ کے گانے آج بھی مقبول ہیں۔ فلم نائن ٹین فورٹی ٹو،اے لو سٹوری آر ڈی برمن کی آخری فلم تھی جو انیس سو چورانوے میں ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔

مزید :

کلچر -