شوبز شخصیات نے بھی نئے ڈیمز کیلئے آواز بلند کردی

شوبز شخصیات نے بھی نئے ڈیمز کیلئے آواز بلند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ملکی حالات کے پیش نظر نئے ڈیم بنانا بے حد ضروری ہے ۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف ہرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی،سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی،ماہ نور،میگھا،مایا سونو خان ،سہراب افگن،بیوٹیشن مدیحہ اشرف،سائرہ نسیم،سدرہ نور،لائبہ علی،فائزہ،آشا چوہدری ،استاد غلام حیدر خاں،ظفر عباس کھچی،محمد سلیم بزمی،عمران احمد،انور رفیع،سلیم خان،شیراز علی،سید جہانزیب علی،کومل ناز،شہزاد چندا،یامین ملک،ڈیشی راج،فلک،ناصر چنیوٹی،انوسنٹ اشفاق،سفیان احمد،سفیان،آشف چوہدری،آیت ،شاہد خان، پنکی،لائبہ علی،راجو سمراٹ ،صوبیہ خان ،جیاء بٹ ،افتخار افی،عباس اشرف ،افشین اشرف،عمران اشرف،ڈاکٹر اجمل ملک،دلاور ملک،عباس باجوہ،آغا حیدر،سرفراز وکی،ثمینہ بٹ ،حاجی عبد الرزاق،مسز شگفتہ اشرف،ہانی بلوچ اور خدیجہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستان میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے ہم ہر سال یہ کہانی دہرانے کے عادی ہوچکے ہیں کہ ہم تمام آفات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔سیلابی صورتحال اور بھارت کی جانب سے اضافی پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات بھی گردش میں۔حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری اور منصوبہ بندی تو درکنارحکومت ابھی تک غیر سنجیدہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
ہمیں آزاد ہوئے 71برس بیت چکے آج تک ہم برصغیر کے موسموں کی طرح غیر مستقل مزاج ہیں۔جس طرح موسم بدلتے رہتے ہیں ٹھیک اْسی طرح ہم مزاج،سوچ اور وفاداریاں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔افسوس کے لوگ سیلابی اور بارشی پانی میں گھرے حکومتی امداد کے منتظر ہیں لیکن حکومت تو حکومت ہوتی ہے اپوزیشن بھی مصیبت زدہ عوام کے حق میں بولتی نظر نہیں آتی۔

مزید :

کلچر -