پی ٹی آئی الیکشن مہم،آفیشل گیت کیلئے فرحان سعید کا انتخاب

پی ٹی آئی الیکشن مہم،آفیشل گیت کیلئے فرحان سعید کا انتخاب
پی ٹی آئی الیکشن مہم،آفیشل گیت کیلئے فرحان سعید کا انتخاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے گلوکار فرحان سعید کا انتخاب کرلیا ہے، جو کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گانا گائیں گے۔گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔فرحان سعید نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہوں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے مجھ پر بھروسہ کیا گیا۔گلوکار نے مزید لکھا کہ میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتا ہوں۔

مزید : کلچر