ہم سب کو آخرت کی بھی تیاری کرنی چائے :شفقت چیمہ

ہم سب کو آخرت کی بھی تیاری کرنی چائے :شفقت چیمہ
ہم سب کو آخرت کی بھی تیاری کرنی چائے :شفقت چیمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اس ملک کی تباہی کی وجہ نا انصافی‘ امانت میں خیانت اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہیں‘ اگر ہم سب اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ’’میڈیا‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ میں جب بھی کوئی نیکی کا کام کرتا ہوں تو میرے دل کو سکون ملتا ہے اور میری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں غریبوں‘ مسکینوں کی مدد کروں اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی اور ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف ختم ہو جائے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔

مزید : کلچر