توقیر ناصر کا الحمرا ریسرچ اینڈ آرکائیوزسنٹر کا دورہ

توقیر ناصر کا الحمرا ریسرچ اینڈ آرکائیوزسنٹر کا دورہ
توقیر ناصر کا الحمرا ریسرچ اینڈ آرکائیوزسنٹر کا دورہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین اورسینئراداکار توقیر ناصر نے گزشتہ روز الحمرا ریسرچ اینڈ آرکائیوز سنٹر کادورہ کیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطا محمد خان اورڈپٹی ڈائریکٹرآفتاب انصاری بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر توقیرناصرکاکہناتھا سنٹر نئے فکری تناظرکا امین ہے، وسیع النظری اور بیداری کے آثار علم و تحقیق ہی کے مرہون منت ہے۔ اچھی اور روشن تحریر اور کتاب معاشرتی بصیرت کو درست سمت دینے کا ذریعہ ہے۔عطامحمد خان کا کہنا تھا دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے سیاق وسباق میں علم و تحقیق کو اپنا محور بناتی ہیں، ریسرچ سنٹر علم کی درس گاہ ہے ، یہاں زندگی کے بے شمار موضوعات پر لکھے گئے کامیاب ڈراموں کے سکرپٹ موجود ہیں۔

جونئے لکھنے والوں کیلئے معاون ثابت ہورہے ہیں۔

مزید : کلچر