رحیم یار خان کے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں معاوضے ہڑپ کرنا شروع کر دیئے

رحیم یار خان کے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں معاوضے ہڑپ کرنا شروع کر دیئے

لاہور ( فلم رپورٹر) رحیم یار خان کے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے خواتین اداکاراؤں کے معاوضے ہڑپ کرنا شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے متعدد ڈرامہ پروڈیوسروں نے دوسرے اسٹیشن سے رحیم یار خان میں آکر کام کرنے والی اداکاراؤں کے معاوضے ہڑپ کر لیے ۔ اس حوالے سے اداکارہ کیف علی کا کہنا ہے کہ مجھے عیدالفطر پر ہونے والے اسٹیج ڈرامے کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا ، ڈرامے کا سپیل مکمل ہونے کے باوجود مجھے معاوضہ نہیں دیا گیا ۔ جبکہ دیگر اسٹیشن سے رحیم یار خان میں کام کرنے والی اداکاراؤں کے معاوضے بھی نہیں دیئے گئے ۔ اس حوالے سے ملتان کے معروف ڈرامہ پروڈیوسر طالب چوہدری نے کہا کہ جس طرح ہر شعبے میں کالی بھیڑیں ہوتی ہیں اسی طرح تھیٹر کی دنیا میں بھی ایسے افراد موجود ہیں۔

جو پروڈیوسروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس حوالے سے جلد ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ سے کوئی بھی کسی اداکارہ کا معاوضہ ہڑپ نہ کر سکے ۔

مزید : کلچر