دولت کے نشہ میں چور مغرور لڑکی کی کہانی ڈرامہ سیریل’’گھمنڈ‘‘

دولت کے نشہ میں چور مغرور لڑکی کی کہانی ڈرامہ سیریل’’گھمنڈ‘‘

معروف پروڈیوسر سعدیہ جبار نے اپنی پروڈکشن ہاوس سعدیہ جبار پروڈکشنز کے تحت نئی ڈرامہ سیریل’’گھمنڈ‘‘مکمل ہوچکی اور کل سے نجی چینل سے آن ائیر کی جائے گی اس ڈرامے کی ہدایات’’ میرے قاتل میرے دلدار ‘‘سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر عاصم علی نے دیں ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی بہترین کہانی نگار سائرہ رضا نے تحریر کی ہے۔سعدیہ جبار کا شمار ان پروڈیوسرز میں ہوتا ہے جن کی وجہ شہرت ان کی کام میں مہارت کی وجہ سے ہوتی ہے، ان کی تخلیق میں محبت اور مزاح سے بھرپور فلم ’’بالوماہی‘‘معروف ڈرامہ سیریل ’’میرا نام یوسف ہے‘‘اور ’’خدا دیکھ رہاہے‘‘شامل ہیں، خداداد صلاحیتوں کی مالک یہ خاتون ایک بار پھر بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ معروف اداکار نعمان اعجا ز اور سنیتا مارشل کی مشہور زمانہ جوڑی کو ایک ساتھ لیکر ایک ایسے ڈرامہ بنایا ہے جو ددیکھنے والوں کو ٹی وی سکرین کے سامنے سے ہٹنے اور اپنے سحر سے نکلنے نہیں دے گا۔شائقین ایک بار پھرلمبے عرصے کے بعد اس جوڑی کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو کہ ایک امیر کاروباری باپ کی بیٹی ہے، اور وہ سمجھتی ہے کہ وہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے، کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دولت کے نشے میں کس طرح اپنے عزیز ترین لے پالک بچے کی زندگی اپنی دکھوکہ دہی کی فطرت سے تباہ و برباد کردیتی ہے۔ ڈرامے کی کہانی اس گھمنڈی عورت کے گرد گھوم رہی ہے جس نے طاقت کے نشے میں اپنے شوہر کو بھی اپنی مرضی کا پابند بنارکھا ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اس کی گھمنڈی فطرت کے بدولت کس طرح اس کے اطراف رشتے زیریلے ہوچکے ہیں۔ ڈرامے میں اس بات کو مرکز نگاہ رکھا گیا ہے کہ پیسہ آپ کی زندگی میں وقتی طور کی خوشیاں اور یادگار لمحات تو پیدا کرسکتا ہے، مگر اس سے زندگی کا دورس مزہ حاصل نہیں کیا جاسکتا ، بلکہ آپ کی فیملی میں موجود پیار محبت، اور آپ سے جڑے لوگ کی سچائی اور خلوص ہی آپ کو ایک کامیاب زندگی کی جانب لیکر جاتے ہیں۔ نعمان اعجاز اور سنیتا مارشل عرصہ دراز بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے آخری بار دونوں نے ڈرامہ سیریل ’’میرا سائیں‘‘میں اکٹھا کام کیا تھا۔

مزید : ایڈیشن 2