133کمپنیوں کا ای حج سسٹم آج آن ہونے کا امکان

133کمپنیوں کا ای حج سسٹم آج آن ہونے کا امکان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عرب میں دفاتر کھلنے کے بعد حج2018ء پاکستان سے جانے والے عازمین کی سرکاری حج سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40فیصد کے حساب سے تقسیم پر آج عمل درآمد ہونے کا امکان،133کمپنیوں کا ای حج سسٹم آج آن ہونے کا امکان،سعودی عرب میں موجود سابق مرکزی چےئرمین ہوپ حاجی ثناء اللہ نے سعودی حکام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40فیصد کے فیصلے پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا ، MOUجو دستخط ہوا تھا وہی تقسیم سسٹم میں موجود تھی ،پاکستانی حکومت کی سعودی عرب حکومت کو رمضان میں دی گئی درخواست پر چھٹیوں کی وجہ سے عمل درآمد التوا کا شکار تھاجو گزشتہ روز سعودی حکام نے ملاقات میں عمل درآمد کا یقین دلایا ہے۔

امکان

مزید : صفحہ آخر