ہوپ چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا لگوانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام

ہوپ چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا لگوانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر کا ملٹی پل ویزے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ ہوپ چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا لگوانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام،90ہزار روپے میں سنگل انٹری ملے گا آج سے سنگل انٹری ویزہ کے لئے ’’اعتماد‘‘ کے دفاتر میں بائیو میٹرک ہو گا اور ویزہ کے لئے پاسپورٹ جمع ہو گا۔ سنگل انٹری ویزہ کی فیس90ہزار روپے ہو گی۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور کے ’’اعتماد‘‘ کے دفاتر میں صبح9بجے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کو بالآخر بُلا لیا گیا۔ اگلے ہفتے تیاریوں کے لئے سعودی عرب جا سکیں گے۔ حج آرگنائزر نے سنگل انٹری ویزہ پر90ہزار روپے فیس چارج کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش ، اسے ہوپ کی ناکامی قرار دیا ہے۔

ویزا

مزید : صفحہ آخر