ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی زیرصدارت لاہور کے تمام آر اوز کا اہم اجلاس

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی زیرصدارت لاہور کے تمام آر اوز کا اہم اجلاس

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/سیشن جج لاہور عابدحسین قریشی کی زیرصدارت لاہور کے تمام آر اوز کا اہم اجلاس ہوا۔عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آر اوز کی جانب سے ڈی آر او کوتفصیلی بریفنگ دی گی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور کی زیر صدارت لاہور کے آر اوز کا اہم اجلاس گزشتہ روز سیشن عدالت میں منعقد ہوا جس میں انتخابی امور کے حوالے سے آر اوز نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور الیکشن سے قبل اپنے تمام ہوم ورک سے متعلق آگاہ کیا۔عام انتخابات 2018 کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر لاہور عابد حسین قریشی کی زیرصدارت لاہور کے 44 آر اوز نے اجلاس میں شرکت کی،اس موقع پرانتخابی امور کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا،لاہور کے تمام آر اوز نے اپنے اپنے حلقے میں قائم پولنگ سٹیشنز کی حالت سے متعلق ڈی آر او کو بتایا،آر اوز نے اپنے اپنے ہوم ورک کے حوالے سے بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو آگاہ کیا،ڈی آر او نے اجلاس کے دوران آر اوز کو بتایا کہ پولنگ کا عمل صاف اور شفاف ہوگااور ایمانداری سے قومی فریضہ اداکریں۔ڈی آر او نے لاہور کے تمام آر اوز کی بہترین انتخابی امور سے متعلق ہوم ورک کی تعریف بھی کی۔اجلاس میں تمام آر اوز نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا،ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر لاہور نے تمام آر اوز کو الیکشن کے اگلے مراحلے کے لئے تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔این اے اور پی پی کے آر اوز مل کر کام کریں گے،تمام عملے کی انتخابات کے حوالے سے مرحلہ وار ٹرینگ بھی کی جائے گی،اجلاس میں، رائے آفتاب احمد، سینئرسول جج شکیب عمران قمر،اختر حسین بھنگو، غلام مرتضیٰ اوپل، مرزا شاہد بیگ، واجد منہاس، محمد اسد گجر سمیت دیگر آر او نے شرکت کی۔

آر اوز

مزید : صفحہ آخر