عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے

عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ٹکٹ نہ ملنے پرناراض ہو نے والے کارکنوں کو بھی منانے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں کپتان لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔عمران خان 2 روزہ دورے کے دوران حامد خان اور ولید اقبال سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ مختلف انتخابی حلقوں کابھی دورہ کریں گے،جہاں وہ ٹکٹ نہ ملنے پرناراض ہونے والے کارکنوں کو بھی منانے کی کوشش کریں گے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ آخر -