پی ٹی وی حملہ کیس ‘عمران خان اور شریک ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پی ٹی وی حملہ کیس ‘عمران خان اور شریک ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ...

اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان اور شریک ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ شریک ملزمان کی بھی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

پی ٹی وی حملہ کیس

مزید : صفحہ آخر