قمر اسلام کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں دیا، ترجمان نیب

قمر اسلام کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں دیا، ترجمان نیب

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)نیب نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے حلقے میں ان کے مد مقابل امیدوار راجہ قمر الاسلام کو کلیئر نس سرٹیفکیٹ نہیں دیا ۔ نیب کے پاس ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ نیب کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،۔نیب کسی کے ساتھ سیاسی بغض نہیں رکھتا اور نہ ہی نیب سیاسی ادارہ ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیب کے ترجمان نوازش علی کا کہنا تھا کہ نیب کو ئی سیاسی ادارہ نہیں ، قانون کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں،نیب کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے الیکشن کی وجہ سے احتساب کا عمل نہیں روکا جاسکتا ہے ۔

ترجمان نیب

مزید : صفحہ آخر