پرویز رشید کی نوازشریف سے ملاقات بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی

پرویز رشید کی نوازشریف سے ملاقات بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خلاف کارروائیوں اور راولپنڈ ی کے حلقہ سے سابق وزیر داخلہ چو دھری نثار علی خان کے خلاف امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں والدہ کی عیادت کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں میڈیا سے مختصر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت بہتر ہوتے ہی اگلی فلا ئٹ سے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان واپسی کو کلثوم نواز کی صحت سے مشروط قرار دیا ہے۔اس سے قبل 25 جون کو بھی مریم نواز نے واضح کیا تھا کہ جیسے ہی والدہ کی طبیعت سنبھلی، پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ این اے 125کے لیے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ این اے 127سے الیکشن لڑوں ،پارٹی قیادت جہاں سے کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی ۔مریم نواز نے کہا کہ یہ 2018ہے اور قوم جاگ رہی ہے ،لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امید واروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ۔

پرویز رشید

مزید : صفحہ آخر