انٹرا پارٹی انتخابات پر ن لیگ کے صدر اور سیکرٹر ی جنرل کو نوٹس

انٹرا پارٹی انتخابات پر ن لیگ کے صدر اور سیکرٹر ی جنرل کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی۔کیس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفور سومرو کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار شجاع الرحمان کے وکیل ظفرعلی شاہ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب پارٹی آئین کے مطابق نہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -