بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 25 پیسے اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 25 پیسے اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 25 پیسے کااضافہ کر دیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔بدھ کو ذرائع کے مطابق نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی مہینے میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30 فیصدبجلی پیدا کی گئی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ مہنگے فرنس آئل سے 12 روپے 47 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی جبکہ ایل این جی سے پیداہونیوالی بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 روپے 10 پیسے رہی۔
نیپرا

مزید :

صفحہ آخر -