ریٹرننگ آفیسرزکو پوسٹل بیلٹ پیپر فراہم کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

ریٹرننگ آفیسرزکو پوسٹل بیلٹ پیپر فراہم کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

لاہور(نامہ نگار )ریٹرننگ آفیسرزکو پوسٹل بیلٹ پیپر فراہم کرنے کا سلسلہ آج 28جون سے شروع ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر سے وہ ووٹر جو اپنے حلقے سے دوسرے اضلاع میں جا کر کام کر رہے ہیں بذریعہ ڈاک ریٹرننگ آفسیر سے پوسٹل بیلٹ پیپر منگوا سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے اْن تمام ووٹر کی سہولت کے لئے جو ملک سے باہر ہیں یا اپنے حلقے سے دوسرے حلقے میں ملازمت کررہے ہیں یا پرائیویٹ کام کررہے ہیں اور25جولائی کو اپنے حلقے میں نہیں آسکیں گے ،ان کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ان کے لئے پوسٹل بیلٹ پیر تیار کئے گئے ہیں جو ان کے بھجوائے جانے والے فارم پرووٹ کی تصدیق کے بعد ڈاک کے ذریعے بھجوائے جائیں گے جو ووٹ کاسٹ کرکے اس کو سیل کرکے واپس لفافے میں ریٹرننگ آفیسر کو بھجوا سکیں گے۔ ووٹر کے لئے انٹر نیٹ پر بھی فارم جاری کردیئے گئے ہیں جہاں سے کوئی بھی فارم لے کر اس کو مکمل کرکے اپنے حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کو بھجوا سکے گا۔یہ پوسٹل بیلٹ پیپر ریٹرننگ افیسراس وقت جاری کرے گا جب اس کو ووٹر ہونے کی تصدیق ہو گی۔

پوسٹل بیلٹ

مزید : صفحہ آخر