فیفا ورلڈ کپ ،ہیری کین گولڈن بوٹ ایوارڈ ریس میں ٹاپ پر

فیفا ورلڈ کپ ،ہیری کین گولڈن بوٹ ایوارڈ ریس میں ٹاپ پر

ماسکو(آئی این پی)انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین پاناما کیخلاف ہیٹ ٹرک بناکر گولڈن بوٹ ایوارڈ ریس میں ٹاپ پرآگئے جبکہ پرتگالی کرسچیانو رونالڈو اوربیلجیئم کے رومیلو لوکاکو چار گول کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔چیری شوف اورڈی کوسٹابھی ریس میں موجود ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کودیاجاتاہے۔دوپلیئرز کے برابرہونے پر زیادہ گول کرنے میں معاونت کرنے والے کھلاڑی کودیاجاتاہے۔

گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین پانچ گول کے ٹاپ پوزیشن پرآگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی