ارجنٹینا کی کامیابی کیلئے صحافی نے میسی کو تعویزدیاتھا

ارجنٹینا کی کامیابی کیلئے صحافی نے میسی کو تعویزدیاتھا

ماسکو(نیٹ نیوز)لیونل میسی اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم نے گزشتہ شب بمشکل نائیجریا کو ڈرامائی انداز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی مگر ایسا لگتا ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم کو اس کامیابی پر اپنی کوشش کی بجائے ایک صحافی کے تحفے کا شکر گزار ہونا چاہئے۔جی ہاں ایک رپورٹر کی جانب سے لیونل میسی کو ٹورنامنٹ کے آغاز پر (آئس لینڈ کے خلاف میچ کے بعد) خوش قمستی کا تعویز تحفے کے طور پر دیا تھا۔بمشکل نائیجریا کو شکست دینے کے بعد بھی لیونل میسی نے صحافیوں سے ملنے کے لیے وقت نکالا۔اس موقع پر رپورٹر راما پانتوروٹو کی جانب سے لیونل میسی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے تعویز کا کیا، کیا اسے پھینک دیا یا کسی اور کو دے دیا؟اور لیونل میسی نے اس وقت رپورٹر کو دنگ کردیا جب انہوں نے 11 دن پہلے دیئے گئے تعویز کو دکھایا جو کہ ان کے بائیں ٹخنے کے گرد بندھا ہوا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی