سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن کیلئے 25 سیڈ مقرر

سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن کیلئے 25 سیڈ مقرر

لندن(اے پی پی) سات مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن اور شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز کو عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 32 کھلاڑیوں میں شامل نہ ہونے کے باوجود آئندہ ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کیلئے 25 سیڈ مقرر کر دیا گیا، اس بات کا فیصلہ ومبلڈن آرگنائزرز نے اپنے اجلاس میں کیا۔ ومبلڈن اوپن ٹورنامنٹ 2 جولائی سے شروع ہو گا، ایونٹ کے مینز اینڈ ویمنز سنگلز سیڈڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مینز سنگلز میں راجر فیڈرر اور ویمنز سنگلز میں سیمونا ہالپ ٹاپ سیڈڈ ہوں گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی