لگاتارعالمی کپ سے باہر ہونیوالا جرمن تیسرادفاعی چیمپیئن

لگاتارعالمی کپ سے باہر ہونیوالا جرمن تیسرادفاعی چیمپیئن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(نیٹ نیوز)ورلڈ کپ 2018 میں جرمنی کی جنوبی کوریا کے ہاتھوں 2۔0 سے شکست کے ساتھ ہی عالمی کپ میں لگاتارپہلے ہی راؤنڈ میں ہی باہر ہونے والی تیسری دفاعی چیمپیئن ٹیم بن گئی۔ورلڈ کپ میں سب سے پہلے اس بدقسمتی کا شکار برازیل کی ٹیم ہوئی تھی جب 1958 اور 1962 میں لگاتار دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ورلڈ کپ کی تاریخ کی واحد ٹیم 1966 کے ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی اور انگلینڈ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔لگاتار تیسری مرتبہ عالمی کپ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم کو پہلے ہی راؤنڈ سے ناکام لوٹنا پڑا۔