ورلڈ کپ فٹبال میں دلچسپ تاریخ دوہرا دی گئی

ورلڈ کپ فٹبال میں دلچسپ تاریخ دوہرا دی گئی

ماسکو(نیٹ نیوز ) ورلڈ کپ 2018ء میں دلچسپ تاریخ دوہرا دی گئی ، ماضی کی طرح گزشتہ ورلڈ کپ کی چیمپئن جرمنی حالیہ ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ سے ہی باہر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق 2006ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم بھی 2010ء کے ورلڈ کپ فٹبال میں پہلے راؤنڈ سے باہرہوگئی تھی ، 2010ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم بھی 2014ء کے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی اس طرح روس میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ 2018ء میں دفاعی چیمپئن جرمنی بھی روایت برقرار رکھتے ہوئے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر کر دلچسپ تاریخ رقم کردی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی