بڑا اپ سیٹ 80سال بعد پہلے راؤنڈ میں ، دفاعی چیمپئن جرمنی ورلڈ کپ سے باہر ، کوریافاتح

بڑا اپ سیٹ 80سال بعد پہلے راؤنڈ میں ، دفاعی چیمپئن جرمنی ورلڈ کپ سے باہر ، ...

سینٹ پیٹرز برگ (نیٹ نیوز) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔جرمن شائقین کے آنسوچھلک پڑے کورین خوشی سے جھوم اٹھے۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم جنوبی کوریا کے ہاتھوں آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، یہ 80 برس بعد پہلا موقع ہے کہ جرمنی دوسرے راؤنڈ تک رسائی سے محروم رہی ہو، اس سے قبل آخری مرتبہ 1938ء میں جرمنی کی ٹیم ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہوئی تھی، سویڈن نے میکسیکو کو 3-0 گولز سے برازیل نے سربیا کو2-0سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنلزکے لیے کوالیفائی کرلیا،کوسٹاریکا اور سوئٹزرلینڈ کا میچ 2-2گول سے برابرہوگیا۔ تفصیل کے مطابق گروپ ایف میں سویڈن نے میکسیکو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گولز سے شکست دے کر دوسری فتح حاصل کی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جرمنی کی شکست کے ساتھ ہی میکسیکو کی ٹیم بھی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے پانچویں ہی منٹ میں سویڈن کے آگسٹنسن نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 62ویں منٹ میں سویڈن کے گران کوسٹ نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 74ویں منٹس میں میکسیکو کے الواریز نے اون گول کر کے سویڈن کی برتری 3-0 گولز کر دی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، جنوبی کوریا نے جرمنی کو 2-0 گولز سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جنوبی کوریا کے ینگ گاؤن اور ہیونگ نے ایک ایک گول کیا۔ گروپ ای کے میچ میں برازیل نے سربیا کو2-0سے شکست دی۔پانچ بار کی چیمپئن برازیل کی جانب سے پہلا گول 36ویں منٹ میں پولنہو نے اسکور کیا۔ برازیل نے 68ویں منٹ میں تھیاگو سلوا کے ذریعے دوسرا گول سکور کرکے اس کی ساری امیدوں پر پانی پھیردیا۔دوسری جانب سوئٹزر لینڈ اور کوسٹا ریکا کامیچ 2-2گول سے برابرہوگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی