چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، آج پاکستان اور ارجنٹائن ایک دوسرے کے سامنے

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، آج پاکستان اور ارجنٹائن ایک دوسرے کے سامنے

ایمسٹرڈیم(افضل افتخار سے)چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میںآج پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان اہم میچ کھیلاجائیگا۔ دوسرا میچ بھارت اور بیلجیئم کے درمیان جبکہ تیسرا ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور ارجنٹیناکیٹیمیں اب تک 4 میچوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں پاکستا ن نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ارجنٹائن کے حصہ میں ایک کامیابی آئی پاکستان کی ٹیم نے اب تک ارجنٹائن کے خلاف گیارہ گول سکور کئے جبکہ حریف ٹیم نے پاکستان کے خلاف اب تک اس ایونٹ میں نو گول کئے ہوئے ہیں۔نیدر لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب تک 35 مرتبہ میدان میں اترچکی ہیں جن میں سے 21 میچوں میں آسٹریلیا کی ٹیم نے میزبان ملک کے خلاف کامیابی اپنے نام کی جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم نے اب تک اس ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 9 میچ جیتے ہیں ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ میچ ڈرا ہوچکے ہیں۔ بھارت اور بیلجیئم کی ٹیمیں تین مرتبہ میدان میں اتری بھارت کی ٹیم نے حریف ٹیم کیخلاف دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بیلجئم کی ٹیم نے ایک کامیابی سمیٹی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی