ارجنٹیناکیخلاف پوری ٹیم یکجاں ہوکرکھیلے گی:راشد محمود

ارجنٹیناکیخلاف پوری ٹیم یکجاں ہوکرکھیلے گی:راشد محمود

بریڈا(سپورٹس رپورٹر)چیمپینئز ٹرافی میں کامیابی خواب ہے امید ہے کہ محنت سے اس خواب کو پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی راشد محمود نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لئے ایک خواب تھا۔ارجنٹیناکیخلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے پوری ٹیم کو سخت محنت درکارہے اور امید ہے کہ پوری ٹیم اس مقصد کے لئے یک جان ہوکر میدان میں اترے گی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگی اس بڑے ایونٹ میں ہر کھلاڑی کی یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لئے اچھا کھیل پیش کرے۔ اور میری بھی یہ ہی کوشش ہے چھ نمبر شرٹ کے حامل قومی کھلاڑی پاکستان کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں تین مرتبہ شرکت کرچکے ہیں پہلی مرتبہ2011 میں ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔

جبکہ اس کے علاوہ اولمپک گیمز 2012 میں بھی وہ قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے اس کے علاوہ ایشین چیمپنز ٹرافی اور اذلان شاہ کپ میں بھی پاکستان کی جانب سے تین مرتبہ شرکت کرچکے ہیں جبکہ ورلڈ کپ 2010 میں بھی پاکستان کی جانب سے ان کو کھیلنے کا اعزاز حاصل رہا ہے پاکستان کی جانب سے اس ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں ان کا شمار سیئنر کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے اور ان کی عمدہ پرفارمنس سے پاکستان کی ٹیم جیت سے ہمکنار ہوسکتی ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی