ہاکی میں گول کیپنگ ایک مشکل شعبہ ہے:عمران بٹ

ہاکی میں گول کیپنگ ایک مشکل شعبہ ہے:عمران بٹ

بریڈا(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں بہترین گول کیپنگ کے لئے پرعزم ہوں، گول کیپنگ ایک مشکل شعبہ ہے اور ہمیشہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مخالف ٹیم کے گول روکنے میں کامیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلناّ اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ایونٹ میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ہر ٹیم کے خلاف عمدہ پرفارمنس بہت ضروری ہے ۔

بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے2006 میں کیرئیر کا آغاز کرنے والے عمران بٹ پاکستان کی جانب سے اب تک 115 میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہمارے لئے یہ ایونٹ ایک یادگار یونٹ ثابت ہوگا۔

ا ور ہم اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی