قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ میں مالی مشکلات سے دوچارہوگئی

قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ میں مالی مشکلات سے دوچارہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم مالی مشکلات کا شکار ہوگئی کھلاڑی کھانے پینے کو ترس گئے۔ایونٹ میں شریک پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز ڈیلی الاؤنس سے محروم ہونے کی وجہ سے سخت کوفت میں مبتلا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ، پی ایچ ایف نے روزانہ فی کس 150 ڈالرز ڈیلی الاؤنس دینا تھا، تاہم روزانہ ایک ہزار روپے دے کر ٹرخایا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کوترس گئے ہیں کارکردگی خاک ہوگی۔ پی ایچ ایف کے ترجمان اعجاز چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کو بھی اس صورتحال کا علم میڈیا کے ذریعہ ہوا ہے چنانچہ میں کوئی کمنٹس دینے کی پوزیشن میں نہیں۔