آسٹریلیا نے بھارتی ہاکی ٹیم کوہرادیا

آسٹریلیا نے بھارتی ہاکی ٹیم کوہرادیا

ایمسٹرڈیم (سپورٹس رپورٹر) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، بھارت کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے چھٹے منٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی لاچلین شارپ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، چار منٹس بعد ہی بھارت کے وارن کمار نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، 15ویں منٹس میں آسٹریلیا کے ٹام کریگ نے پنالٹی کارنر پر گول کیا، دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں آسٹریلیا کے ٹرینٹ مٹن نے سکور 3-1 کر دیا، میچ ختم ہونے سے دو منٹس قبل ہرمنپریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 3-2 گولز دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی