نفرت انگیز اشارے، میراڈونا نے معافی مانگ لی

نفرت انگیز اشارے، میراڈونا نے معافی مانگ لی

ماسکو(نیٹ نیوز)ارجنٹینا کے سابق فٹبالر میراڈونا نے اپنی قومی ٹیم کی جیت پر افریقی ٹیم نائیجریا کے مداحوں کو نفرت انگیز اشارے کرنے پر معافی مانگ لی۔ارجنٹینا کی جیت پر میرا ڈونا اچھلے اور ناچ کود کیا اور اس دوران انہوں نے افریقی ٹیم کے مداحوں کی جانب نفرت انگیز اشارے بھی کیے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس ساری صورتحال کے بعد میراڈونا کافی دیر تک نشست پر مدہوش پڑے رہے جنہیں ڈاکٹر سہارا دے کر لے گئے۔ میرا ڈونا نے ٹوئٹرپرکہا کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں ہاف ٹائم کے دوران گردن میں درد اور تھکاوٹ محسوس کررہا تھا جس پر ڈاکٹر نے مجھے دوسرے ہاف سے پہلے گھر جانے کو کہا لیکن ہماری ٹیم کا سب کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا، میں کیسے سٹیڈیم سے جاسکتا تھا؟انہوں نے مداحوں سے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کریں میں نشے میں تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی