یواے ای نے افغان لیگ کی منظوری دیدی، پاکستان کو تشویش

یواے ای نے افغان لیگ کی منظوری دیدی، پاکستان کو تشویش

دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان اوریواے ای کے مذاکرات کے ایک دن بعد ہی اماراتی حکام نے اپنی سرزمین پر افغان لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ روز ہی امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور امارات کے درمیان یو اے ای میں میچز کے انعقاد پر جاری تنازع حل ہو گیا ہے اور اب پاکستان کے تمام انٹرنیشنل میچز اور پی ایس ایل کا انعقاد عرب سرزمین پر ہی ہو گا۔امارات کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کردیا ہے کہ ہم نے متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے ماہ اکتوبر میں افغانستان پریمیئر لیگ کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 5 سے 23 اکتوبر تک شیڈول ایونٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں افغانستان کے مقامی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی