میچ فکسنگ تحقیقات ،عمر اکمل خاموشی سے کینیڈا روانہ

میچ فکسنگ تحقیقات ،عمر اکمل خاموشی سے کینیڈا روانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لے کر خاموشی سے کینیڈا روانہ ہوگئے جہاں وہ آج سے شروع ہونے والی کینیڈین ٹی20 لیگ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کرکے عمر اکمل کو بدھ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیر کو از خود پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئیاور ڈھائی گھنٹے میں اپنا بیان ریکارڈ کراکر پہلی دستیاب فلائٹ سے کینیڈا روانہ ہوگئے تاہم ان سے متنازع بیان کے بارے میں جواب طلبی ٹورنٹو سے وطن واپسی پر طلب کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی