لاہور میں رات بھر بارش ، قومی ٹیم کی آخری روز کی ٹریننگ متاثر

لاہور میں رات بھر بارش ، قومی ٹیم کی آخری روز کی ٹریننگ متاثر

لاہور( آن لائن )لاہور میں رات بھر ہونے والی بارش کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ زمبابوے پر روانہ ہونے سے ایک روز قبل پریکٹس نہیں کر سکے۔ دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 25 جون کو کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث کھلاڑیوں کو آرام کرنے کی ہدایت دیدی گئی تھی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم یکم جولائی کو زمبابوے، دو جولائی کو آسٹریلیا، چار جولائی کو زمبابوے اور پانچ جولائی کو آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ہرارے میں ٹی 20 سیریزکے بعد پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں صرف پاکستان اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گے۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی