پاکستان میں خود کو کبھی بھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا :مکی آرتھر

پاکستان میں خود کو کبھی بھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا :مکی آرتھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو پاکستان میں کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا بلکہ انہیں یہاں بہت پیار ملا ہے، یہاں کے کلچر سے بہت متاثر ہوئے جس میں ایک دوسرے کی بہت عزت کی جاتی ہے، کھلاڑی بڑوں کی عزت کرتے ہیں اور یہ سب کچھ میرے کلچر سے ذرا مختلف ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اقدار اور اخلاق بہترین ہیں اور وہ اسے انجوائے کرتے ہیں۔مکی آرتھر نے بتایا کہ انہوں نے کچھ اردو کے الفاظ بھی سیکھ لیے ہیں جیسے پانی، شکریہ اور کچھ ایسے ہیں جو ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔لاہور کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ لاہور مختلف ثقافتوں والا شہر ہے جہاں اچھے ریسٹورینٹس اور کھانے ہیں اور خاص طور پر بریانی جو وہ کھلاڑیوں کو زیادہ کھانے نہیں دیتے ۔
کیوں کہ یہ اسکن کے لیے اچھی نہیں۔عمر اکمل سے متعلق سوال پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اب میں خاموش رہوں گا کیوں کہ اگر کوئی بات کی تو ہیڈ لائنز بن جائے گی۔'کیا آپ پاکستانی میڈیا سے خوش ہیں' کے سوال پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کئی صحافی بہت اچھے ہیں مگر کچھ مشکلات پیدا کرنے والے بھی ہیں۔