جاوید میانداد نے پاک بھارت سیریز کیلئے آواز اٹھا دی

جاوید میانداد نے پاک بھارت سیریز کیلئے آواز اٹھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی سے سوال کیاکہ جب دونوں ہمسایہ ممال�آورلڈ ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف سامنے آجاتے ہیں تو پھر باہمی سیریز کیوں نہیں کھیلتے۔ سرکاری خبررساں ادارے سے بات چیت میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ میرے لیے یہ بات ناقابل فہم ہے کہ ورلڈایونٹس، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ ٹوئنٹی 20 اور ایشیا کپ میں پاک، بھارت ٹاکرے ہوجاتے ہیں تو پھر باہمی سیریز کا انعقاد کیونکر نہیں ہورہا، انھوں نے کہا کہ جتنا دونوں ممالک کی ٹیمیں کھیلیں گی تعلقات بھی بہتر ہوتے جائیں گے، سیاستدانوں کو اس معاملے پر سیاست چمکانا روک دینا چاہیے۔