ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان ساتویں نمبر پر برقرار

ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان ساتویں نمبر پر برقرار

دبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم ٹیسٹ کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے، وہ بلے بازوں میں 10 درجے ترقی پا کر 54ویں نمبرپرآگئے ہیں۔

، باؤلرز میں 11 درجے اوپر چڑھ کر 25ویں اور آل راؤنڈرز میں 3 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے، شین ڈورچ بھی 14 درجے ترقی کے ساتھ 51ویں نمبر پر آ گئے، سری لنکن باؤلرز کاسن راجیتھا نے 27 اور لاہیرو کمارا نے 10 درجے چھلانگ لگائی

مزید : کھیل اور کھلاڑی