قومی کرکٹ ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے بعدٹیم آج زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگی۔

، ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)آصف علی، سرفراز احمد کپتان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں۔محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد دونوں فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے، ان کا باؤلنگ ایکشن حال ہی میں کلیئر ہوا ہے۔ پاکستان زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک اور زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 13جولائی سے شروع ہوگی، ون ڈے میچز کوئنز سپورٹس کلب بلاویؤ میں 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلیں جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی