کوٹ عبد المالک ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پھل فروش کو قتل کر دیا ، ملزم فرار

کوٹ عبد المالک ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پھل ...

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک میں اندھا دھند فائرنگ کر کے پھل فروش کوقتل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے دفتر کے سامنے پھل فروش علی رضا نے ریڑھی لگا رکھی تھی ،گزشتہ شام 7بجے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علی رضا کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کے ورثا نے لاش کو سڑک پررکھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا ۔جی ٹی روڈ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمود الحسن اپنی نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقتول کے ورثا کو یقین دہانی کرائی کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

مزید : علاقائی