پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5ملزمان سمیت 60سے زائدافراد گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5ملزمان سمیت 60سے زائدافراد ...

لاہور (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر420مقدمات درج، ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5 ملزمان گرفتار، 1080 گرام چرس برآمد،13 جواریوں کے قبضہ سے 38130 روپے اور 7 موبائل فون برآمد ، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے46ملزمان دھر لئے، ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزمان اور11 شرابی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ بھیمکے نے ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 پمپ ایکشن، 1 رائفل 12 بور، 3 پسٹل، 13 گولیاں اور 6 کارتوس برآمد کرلئے۔ پٹرولنگ پوسٹ کرانی والہ نے 1080 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ تھانہ صدر پتوکی میں درج کروادیا۔ پٹرولنگ پولیس نے 13 جواری نوید خان، نذر ، علی اصغر، نثار اور شاہدوغیرہ کو گرفتار کرکے جوئیپر لگی رقم38130 روپے اور 7 موبائل فون برآمد کرلئے۔علاوہ ازیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر420ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔دریں اثنا جعلی نمبرپلیٹ اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹ لگانے کے جرم میں46ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے، ون ویلنگ کرنے والے 4ملزمان جبکہ11 شرابیوں حق نواز، رمضان، پرویزوغیرہ کو گرفتارکیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں56ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے۔

مزید : علاقائی