شیرانوالہ گیٹ ، ایک گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

شیرانوالہ گیٹ ، ایک گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور(خبرنگار) شیرانوالہ گیٹ کے علاقہ میں ایک گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی وہاں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے علاقہ میں ایک گودام کے اندر جہاں موٹر سائیکلوں کے سپیئرپارٹس رکھے ہوئے تھے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے سارے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کے سپیئرپارٹس جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ اس حادثے کی اطلاع ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو دے دی گئی انہوں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی