چوہنگ: کانسٹیبل زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق

چوہنگ: کانسٹیبل زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق

لاہور(خبرنگار) تھانہ چوہنگ میں تعینات کانسٹیبل زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھائی پھیرو کے جودوگاؤں کا رہائشی اور تھانہ چوہنگ کے آپریشن ونگ میں تعینات کانسٹیبل رحمت گزشتہ روز دوپہر 12بجے تھانے سے پتوکی گیا اور وہاں کسی زہریلی چیز کھانے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔کانسٹیبل رحمت کی نعش کو تھانہ چوہنگ لانے کے بعد جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل رحمت کی ہلاکت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی