انجمن زیارت تعزیہ و علم ذ والجناح کے ممبرمسعود شفیع پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

انجمن زیارت تعزیہ و علم ذ والجناح کے ممبرمسعود شفیع پر قاتلانہ حملے کی ایف ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر) تھانہ نواب ٹاؤن میں پنجاب کواپریٹیو ہاؤسنگ سو سائٹی کے رہائشی انجمن زیارت تعزیہ و علم ذ والجناح کے ممبرمسعود شفیع پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی،مگرملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی ۔یاد رہے گزشتہ دنوں مسعود شفیع روز مرہ کے کام کے سلسہ میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ اور اغوا کی کوشش کی گئی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین داہانی کرا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی