قصور: لنڈا بازار چیمبر مارکیٹ میں جوا کھیلنے والے 4افراد گرفتار

قصور: لنڈا بازار چیمبر مارکیٹ میں جوا کھیلنے والے 4افراد گرفتار

قصور(بیورو رپورٹ )چوکی انچارج پولیس لاری اڈہ قصور نے اپنے دیگر عملہ پر مشتمل ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ لنڈا بازار چیمبر مارکیٹ قصور میں چھت پر سر عام جوا کھیلنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ اڈے کا مالک سلام عرف سلامو درزی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پکڑے جانے والے قمار بازوں رانجھا ولد فضل دین،محمد وسیم ولد عبدالرشید قصائی ،کاشف ولد محمد حسین ،محمد فیاض ولد محمد اسحاق کے قبضہ سے 5750روپے کی رقم جو کہ داؤ پر لگائی گئی تھی اور تاش برآمد کر کے گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی