ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

قصور،ننکانہ صاحب،واربرٹن،نارنگ منڈی (بیورورپورٹ ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق چار شدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکھنیکے کا رہائشی زاہد علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ فیروز پور روڈ وڈانہ کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹرٹرالہ نے اسے ٹکر مار کر کچل دیاجسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسی طرح کاندو کھارا کارہائشی علی حسن موٹرسائیکل پر چونیاں جا رہا تھا کہ جب وہ نہر نور پور کے نزدیک پہنچا تو نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدیدزخمی کر دیا جبکہ محمدامجد اور اس کا بھائی محمداختر موٹرسائیکل پر کھڈیاں سے اپنے گاؤں کچا پکا جا رہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے گر کر شدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔ٹریفک کے مختلف حادثات میںآٹھ خواتین اور 8سالہ بچی سمیت 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی سیدوالا روڈ پر ایک تیز رفتار مسافر رکشہ الٹ جانے کے باعث 52 سالہ حنیفاں بی بی، 50سالہ رقیہ بی بی، 45سالہ شبانہ بی بی اور 55سالہ پٹھانی بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔ گاؤں چوکھیانوالہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 20سالہ فیصل، 22سالہ سمیرا بی بی اور 15سالہ اریبہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ موڑکھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک مزدہ سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 22سالہ ذوالقرنین اور 23سالہ عابد حسین شدید زخمی ہوگئے۔ باوا چک سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر بچے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 14سالہ محمد نعمان، 36سالہ محمد نواز اور 75سالہ محمد یوسف شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں ننکانہ مانانوالہ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک اور رکشہ کے تصادم میں 25سالہ صوبیہ بی بی، 23سالہ عائشہ بی بی، 30سالہ عمر فاروق اور 8سالہ ذکا ء اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ واربرٹن تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر موڑ کاٹتے ہو گر نے 45سالہ جماعت بری طرح زخمی ہو گیا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کا 45سالہ رہاشی جماعت علی وار برٹن کے نواہ میں فیکٹری میں کام کر تا تھا کہ موٹر سائیکل پر فیکٹری میں جا رہا تھا کہ کوٹ نذر حسین کا موڑ تیز رفتاری کی وجہ سے نہ کاٹ سکا اور بے قابو ہو کر گر پڑا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا اس کو مصطفائی ایمبو لینس کے عملہ نے R-H-Cہسپتال وار برٹن طبی امداد کے لیے پہنچایا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔مریدکے نارووال روڈپر قرشی کے قریب تیزرفتاروین ٹائر پنکچرہوجانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت 12مسافر شدیدزخمی ہوگئے۔

جن میں دوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروادیاگیاہے ۔

مزید : علاقائی