فیکٹری ایر یا ، تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 40سالہ شخص جاں بحق

فیکٹری ایر یا ، تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 40سالہ شخص جاں بحق

لاہور (خبرنگار)فیکٹری ایر یا کے علاقہ میں تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر 40سالہ شخص سے جاٹکر ائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے میں منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر خانیوال کارہائشی 40سالہ صابر گاڑی خراب ہونے پر باہر نکل کر گاڑی کو چیک کر رہا تھا ، اسی اثناء میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بے قابو ہوتے ہوئے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ گر کر بے ہوش ہوگیاجبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا۔دونوں کو ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیاجہاں صابر بے ہوشی کی حالت میں ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق اس حادثے کی اطلاع لواحقین کو دے دی ہے، ان کے آنے پر ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی